my uber hookup hookup Monmouth Junction NJ hookup Cragsmoor New York hookup sites like craigslist

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا کے 756 نئے کیسز، 7 اموات

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16243 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں7 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 7414 ہو چکی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ آج مزید 216 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 428877 ہو چکی ہے۔ اب تک 6039772 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اور اب تک 457862 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 21571 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 21119 گھروں میں،31 آئسولیشن سینٹرز میں اور 421 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 389 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 33 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 756 نئے کیسز میں سے161 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 62، ضلع جنوبی 39، ضلع غربی 18، ملیر 17، کورنگی 13 اور ضلع وسطی میں 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 115، شہید بینظیر آباد 51، سجاول 51، نوشہرو فیروز 47، مٹیاری 37، بدین 31، سانگھڑ 31، جامشورو 30، ٹھٹھہ 28، تھر پارکر 27، ٹنڈو الہیار 21، میرپور خاص 20، عمرکوٹ 17 گھوٹکی 16، سکھر 16، ٹنڈو محمد خان 16، جیکب آباد 13، دادو 12، لاڑکانہ 9، خیر پور 2 اور شکار پور سے ایک کیس سامنے آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.