gay hookup places in gloucester county nj best site to hookup with older woman burley bike hookup cctv grindr hookup tampa hookup Uniondale hookup lynchburg va

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام گوادر بازار میں احتجاجی جلسہ

گوادر شہر اور گرد و نواح میں بجلی، پینےکے لئے صاف پانی کا بحران تاحال حل نہ ہوسکا، ان مسائل کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ کیا گیا۔

جماعت اسلامی ضلع گوادر کے زیر اہتمام گوادر بازار میں منعقدہ احتجاجی جلسہ میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں،کارکنوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

احتجاج گوادر میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، پینے کے صاف پانی کے بحران اور ضلع کے سمندری حدود میں غیرقانونی ٹرالرز کے ذریعے ماہی گیری کےخلاف کیا گیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے گوادر میں بجلی، پینے کے پانی کے بحران، غیر قانونی مچھلی کے شکار کےخاتمے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ گوادر میں صحت اور تعلیم سے متعلق مسائل بھی حل کیے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.