بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی وزراء میں اختلافات کی خبروں پر حکومتی ذرائع کا موقف

وفاقی وزراء میں اختلافات کی خبریں سامنے آنے  پر ذرائع کابینہ توانائی کمیٹی کا موقف سامنے آگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی توانائی کمیٹی میں شریک تمام وزراء اپنا موقف پیش کرتے ہیں، وفاقی وزیر علی زیدی کے اسد عمر سے ناراض ہو کر کمیٹی اجلاس سے جانے کی باتیں درست نہیں ہیں۔

 ذرائع  کا کہنا ہے کہ ایل این جی ٹرمینل پر علی زیدی اور معاون خصوصی پیٹرولیم تابش گوہر کا اپنا اپنا مؤقف تھا، علی زیدی نے فلوٹنگ ری گیسی فکیشن یونٹ کی سروس کا وقت پر نہ بتانے پر پیٹرولیم ڈویژن پر تنقید کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تابش گوہر وفاقی وزیر علی زیدی کے اس نقطہ نظر کو وزارت توانائی کے امور میں مداخلت سمجھتے ہیں، فلوٹنگ اسٹوریج ری گیسی فکیشن معاملے پر اعظم سواتی کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے۔

ذرائع کابینہ توانائی کمیٹی کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی رپورٹ آنے تک کوئی تبصرہ قبل ازوقت ہے، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی تابش گوہر کے اسد عمر سے اچھے تعلقات ہیں، وفاقی وزیر توانائی اور معاون خصوصی پیٹرولیم کمیٹی کے 2 اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر توانائی اور معاون خصوصی کی عدم شرکت کی کوئی اور وجہ بھی ہو سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.