بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طالبان نے ملک کے شمالی علاقوں پر قبضہ کرلیا، امریکی میڈیا

ایک امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان تباہی کے دہانے پر ہے، طالبان نے ملک کے شمالی علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

ویب سائٹ نے لکھا کہ طالبان نے حالیہ دنوں میں ڈرامائی کامیابیاں حاصل کی ہیں، کئی مقامات پر طالبان کو مذاحمت کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑا۔

صوبے میں افغان طالبان پہلے ہی بڑے علاقے پر کنٹرول سنبھال چکے ہیں۔۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغان حکومت کو قندھار کے اطراف طالبان کی طرف سے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

طالبان ملک کے بڑے حصے پر قابض ہوچکے ہیں، ملکی سیکیورٹی کی صورت حال دن بدن بگڑتی جارہی ہے، صرف گزشتہ چھ روز میں طالبان نے 38 اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

بھارت کے ایک طرف طالبان سے مزاکرات دوسری طرف افغان فوج کواسلحہ دینا بھی جاری ہے ، جس پر تجزیہ کاروں نےسوالات اٹھا دیئے ہیں۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے 53 فیصد اضلاع پر طالبان کا کنٹرول ہے، اکثریتی اضلاع ملک کے شمالی علاقوں میں واقع ہیں۔

حالیہ دنوں میں طالبان کئی اہم سرحدی علاقوں پر بھی اپنا کنٹرول قائم کرچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 29 فیصد علاقوں پر قبضے کی جنگ جاری ہے جبکہ 18 فیصد علاقوں پر افغان حکومت کی عمل داری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.