farnham thai nae sarang cupid canada i wish i could read your mind russian dating beauties

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی حکومت نے سستی مقامی چینی چھوڑ کر باہر سے مہنگی چینی خریدلی

وفاقی حکومت نے سستی مقامی چینی چھوڑ کر مہنگی درآمدی چینی خرید لی، سستی مقامی چینی کے مقابلے میں تقریباً 38 روپے فی کلو مہنگی چینی کا سودا کیا گیا۔

مقامی چینی 84.50 روپے فی کلو پڑتی ہے، درآمدی چینی 123 روپے فی کلو پڑے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے مہنگی ترین درآمدی چینی کے سودے کر لیے، درآمدی چینی پورٹ پر 108روپے 85 پیسے فی کلو میں پڑے گی، اخراجات ملا کر یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی تقریباً 123روپے کلو میں پڑے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن نے 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے سودے کر لیے، چینی الخلیج گروپ سے خریدی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی مہنگی بولی موصول ہونے پر ٹی سی پی نے وفاق کو آگاہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.