اتوار 13؍رجب المرجب 1444ھ5؍فروری 2023ء

وسیم اکرم نے شاہین کے نکاح میں نہ آنے کی وجہ بتا دی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی کے نکاح میں نہ آنے کی وجہ بتا دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کو لائف پارٹنر بننے پر مبارک باد دی۔

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے نکاح میں نہ آنے کی وجہ پیشہ ورانہ مصروفیات تھیں لیکن میری دعائیں اور نیک تمنائیں جوڑے کے ساتھ ہیں۔

اپنے پیغام میں وسیم اکرم نے شاہد آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی کے والد ریاض آفریدی کو بھی مبارک باد دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد فاسٹ بولر محمد وسیم نے نسیم شاہ اور محمد حارث سے دلچسپ سوال کر دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا گزشتہ روز شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ نکاح ہوا تھا۔

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسپشن بھی ہوا جس میں موجودہ اور سابق کرکٹرز سمیت مشہور شخصیات شریک ہوئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.