اتوار 13؍رجب المرجب 1444ھ5؍فروری 2023ء

بگٹی اسٹیڈیم میں27 سال بعد کرکٹ کی واپسی پر کیا مناظر تھے؟

کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں27 سال بعد کرکٹ لوٹی تو شائقین کا سمندر میچ دیکھنے کے لیے اُمڈ آیا۔

پی ایس ایل 8 کے نمائشی میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ دیکھنے کے لیے بگٹی اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھر گیا۔

رش کے باعث گراؤنڈ کے انٹری پوائنٹس بند کرنے پر شائقین نے احتجاج کیا تو اس دوران گراونڈ کے باہر ہونے والی بے نظمی کے باعث میچ کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑ گیا۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، سابق کرکٹر جاوید میانداد اور محمد یوسف بھی میچ دیکھنے پہنچے۔

وزیرِ تعلیم بلوچستان میر نصیب اللّٰہ مری بھی وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ اسٹیڈیم آئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.