اتوار 13؍رجب المرجب 1444ھ5؍فروری 2023ء

مشعال ملک کا پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیتی پیغام

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

مشعال ملک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرویز مشرف کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔

مشعال ملک نے لکھا ہے کہ میری تعزیت اور دعائیں مرحوم کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ جنت الفردوس میں پرویز مشرف کے درجات بلند کریں اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کریں، آمین۔ 

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرِ علاج تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.