اتوار 13؍رجب المرجب 1444ھ5؍فروری 2023ء

وزیرِ اعظم اور صدر کی پرویز مشرف کی وفات پر تعزیت

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں صدر عارف علوی نے سابق صدر اور جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدرِ مملکت عارف علوی نے پرویز مشرف کے لیے دعائے مغفرت اور ورثاء کے لیے صبرِ جمیل کی دعا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے مرحوم کے لیے مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرِ علاج تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.