بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر سلمان اکرم راجا کا ردعمل

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب پر معروف وکیل سلمان اکرم راجا نے ردعمل دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور معروف وکیل اعتزاز احسن نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے فیصلے پر رائے دی اور کہا کہ میرے خیال میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب کا فیصلہ درست نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے دھوکا دہی کی، تمام فریقین نے آئینی عمل کو مذاق بنا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ہی فریق آئینی عمل کو اپنے مفاد اور اپنی مرضی سے توڑنا مروڑنا چاہتے ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے  مزید کہا کہ آئین اُسی وقت معنی خیز ہوتا ہے، جب سیاست سے بالاتر ہو کر الفاظ اور روح پر عمل یقینی بنائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.