![](https://www.jasarat.com/wp-content/uploads/2021/01/imran-khan-salman-butt.jpg)
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی حافظ سلمان بٹ کے انتقال کر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
وزیر اعظم نے حافظ سلمان بٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار اپنے ٹوئٹر پیغام میں کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردی مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
On the passing of JI’s Hafiz Salman Butt my condolences and prayers go to his family.
Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 30, 2021
حافظ سلمان بٹ 65 برس کی عمر میں لاہور کے نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل تھے جہاں وہ جمعرات کی شب انتقال کر گئے۔ حافظ سلمان بٹ طویل عرصے سے شوگر کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔
جماعت اسلامی کے سینئر رہنما حافظ سلمان بٹ 17 جنوری 1956 کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ دو بار رکن قومی اسمبلی رہے، وہ پہلی بار 1985اور دوسری بار 2002میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ ایک بار رکن پنجاب اسمبلی بھی منتخب ہوئے۔
حافظ سلمان بٹ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اور امیر جماعت اسلامی لاہور کے منصب پر بھی فائز رہے۔واضح رہے کہ حافظ سلمان بٹ کاشمارجماعت اسلامی کے جرأت مند رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ ریلوے پریم یونین کے عرصہ دراز تک صدر رہے۔
The post وزیر اعظم کا حافظ سلمان بٹ کے انتقال پر اظہار افسوس appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.