بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ داخلہ رانا ثناء کی گرفتاری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی گرفتاری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔

رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹس اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کیے گئے۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے رانا ثناء کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ رانا ثناء کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے ہیں۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رانا ثناء کے ناقابل ضمانت وارنٹ مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کے لیے اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم پولیس کی مدد لینے تھانہ کوہسار پہنچ گئی۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ تھانہ کوہسار کی حدود میں نہیں رہتے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.