بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سوات، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے سوات میں مشترکہ کارروائی کی جس میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ فائرنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مارا گیا ایک دہشتگرد افغانستان سے دیسی ساختہ بم بنانے کی تربیت حاصل کرکے آیا تھا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.