بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ کو قطر ورلڈکپ میں تشدد اور بدسلوکی کا خطرہ لاحق

فٹبال ورلڈکپ 20 نومبر تا 18 دسمبر 2022ء تک قطر میں ہوگا، جس میں تشدد اور بدسلوکی کا خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر میں شیڈول ورلڈکپ 2022 میں تشدد اور بدسلوکی کا خطرہ ہے، برطانیہ نے خراب ریکارڈ کے حامل 1300 سے زائد تماشائیوں کے قطر جانے پر پابندی لگادی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے خراب ریکارڈ کے حامل افراد کو قطر کے پڑوسی ممالک میں بھی جانے سے روک دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث ان افراد کو اپنا پاسپورٹ ہوم آفس میں جمع کروانا ہوگا۔

ہوم سیکریٹری سویلابریورمین نے کہا کہ شرپسندوں کو عالمی ایونٹ کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

ہوم آفس کے مطابق برطانیہ میں پچھلے سیزن کے 3 ہزار 19 میچوں میں 1 ہزار 609 تشدد کے واقعات ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.