بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سری ناتھ بھارتی کپتان کو ٹاس کیلئے سکہ دینا ہی بھول گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری جواگل سری ناتھ کے ساتھ جنوبی افریقہ اور بھارت کے میچ کے دوران ایک مضحکہ خیز واقعہ سامنے پیش آگیا۔ 

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے جواگل سری ناتھ ٹاس کے لیے دونوں کپتانوں کے ساتھ میدان میں اترے۔

ہوا کچھ یوں کہ میچ سے قبل جواگل سری ناتھ ٹاس کے وقت میزبان کپتان شیکھر دھون کو سکہ دینا بھول گئے۔

کرکٹ کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے دونوں کپتان کا تعارف کروانے کے بعد استفسار کیا کہ ٹاس کا سکہ کس کے پاس ہے؟

اس پر جواگل سرناتھ کو یاد آیا کہ وہ تو شیکھر دھون کو ٹاس کے لیے سکہ دینا ہی بھول گئے ہیں، دونوں کپتانوں نے موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میچ ریفری کا دھیمے انداز میں مذاق بھی اڑایا۔

اس کے بعد جواگل سری ناتھ نے اپنی جیب سے سکہ نکال کر شیکھر دھون کو دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.