بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میتھو ویڈ نے مارک ووڈ کے کیچ پکڑنے میں رکاوٹ ڈال دی، ویڈیو وائرل

آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ نے انگلینڈ کے مارک ووڈ کو کیچ پکڑنے سے روک دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب ویڈ کے بلے سے لگ کر گیند ہوا میں بلند ہوئی۔ 

ایسے میں جب انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ کیچ پکڑنے کے لیے آگے بڑھے تو میتھیو ویڈ نے انہیں ہاتھ سے روک دیا تھا۔  

یہ تنازع 17 ویں اوور میں اس وقت کھڑا ہوا، جب آسٹریلیا کی ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 209 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ کر رہی تھی۔

انگلش بولر گیند پکڑنے کے لیے اس کی طرف دوڑے اور کیچ پکڑنے کی کوشش کی مگر  میتھو ویڈ واپس ان کی طرف دوڑے اور  انہیں روکنے کی کوشش کی، جس میں وہ کامیاب بھی ہوگئے اور گیند سیدھی زمین پر گرگئی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے مقررہ 10 اوورز میں 38 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے اس پر اپیل کرنے کے لیے ہاتھ بھی اٹھائے مگر ان کی ٹیم نے اپیل کرنے سے روک دیا، جس کے باعث میتھو ویڈ آؤٹ ہونے سے محفوظ رہے۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر میچ کے حوالے سے ایک تنازع کھڑا ہوگیا اور صارفین کی جانب سے میتھو ویڈ کی اس حرکت کو اسپورٹس اسپرٹ کی خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے ہیلس اور جوز بٹلر کی شاندار بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 208 رنز بناکر آسٹریلیا کو 209 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 200 رنز بناسکی اور انگلش ٹیم 9 رنز سے فاتح رہی۔ 

واضح رہے کہ انگلینڈ کو اس فتح کے ساتھ ہی سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.