بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھری بس میں سوتے کتے سے سیٹ خالی نہ کرانے کی ویڈیو وائرل

انسانوں کی جانوروں کے ساتھ محبت اور ہمدردی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر صارفین کو بہت پسند آ رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک اکاؤنٹ سے مسافروں سے بھری بس کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گنجائش سے زیادہ مسافر ہونے کے باعث کئی لوگ کھڑے ہو کر سفر کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافروں سے بھری اسی بس میں ایک کتا 2 سیٹوں پر سو رہا ہے تاہم کوئی مسافر اس کی نیند خراب نہیں کرتا اور لوگ کھڑے ہو کر ہی سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو بدھ کو پوسٹ کی گئی جسے اب تک 51 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ 3500 سے زائد بار اسے لائیک بھی کیا گیا۔

اس ویڈیو پر صارفین اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسافروں کے اس اقدام کی بہت زیادہ تعریف بھی کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.