بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی:مختلف واقعات میں 2 جاں بحق، 5 گرفتار

کراچی میں رات گئے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور زخمی ملزم سمیت 5 کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا ،جناح میڈیکل سینٹر کے قریب مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرمنل زبیر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم کے 5 ساتھی فرار ہوگئے۔

گرفتار ملزم سے اسلحہ،5 موبائل فون اور چھینی گئی نقد رقم برآمد کی گی گئی ہے۔

دوسرے واقعے میں پولیس نے گلشن معمار افغان کیمپ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 4 پستول، 2 موٹر سائیکل اور نقد رقم ملی ہے۔

پولیس کے مطابق بلدیہ 24 کی مارکیٹ میں 28 سالہ حنا نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی، تاحال خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

ریسکیو کے مطابق ڈالمیا روڈ پر بحریہ قبرستان کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 1 شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی، متوفی کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.