بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ٹوئنٹی سیریز، آج نیوزی لینڈ اور بنگلادیش مدمقابل

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں آج نیوزی لینڈ اور بنگلادیش  کی ٹیمیں پہلی بار مدمقابل ہوں گی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلا جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کو با آسانی چھ وکٹس سے شکست دیکر سیریز میں دوسری کامیابی حاصل کی۔

قومی ٹیم کے بالرز کی اچھی کارکردگی کے بعد کپتان بابراعظم نے ناقابل شکست 79 رنز بناکر گرین شرٹس کو فتح دلوائی۔

اس سے قبل سیریز کے پہلے میچ میں بھی پاکستان نے بنگلادیش کو باآسانی شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.