سندھ ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کی درخواست بحال کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔
عدالتِ عالیہ نے درخواست گزار محمود اختر نقوی کی عدم پیشی پر بحالی کی درخواست مسترد کر دی۔
سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار پر 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ کی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ مجھ پر فالج کا اٹیک ہوا تھا، جس کی وجہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھا، میری عدم پیشی پر درخواست مسترد کی گئی۔
درخواست گزار محمود اختر نقوی نے عدالت سے استدعا کی کہ مراد علی شاہ کی نا اہلی سے متعلق درخواست بحال کی جائے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مراد علی شاہ کی دہری شہریت کی بنا پر نا اہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
Comments are closed.