وزیرِ اعظم عمران خان کا اسلامو فوبیا پر لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کر دیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے یہ خط گزشتہ برس 28 اکتوبر 2020ء کو مسلم ممالک کے حکمرانوں کو اسلامو فوبیا کےحوالے سے لکھا گیا تھا۔
خط وزیرِاعظم عمران خان کے آفیشل فیس بک پیج پر دوبارہ شیئر کیا گیا ہے، خط میں اسلامو فوبیا کے خلاف متحد ہو کر لائحہ عمل اپنانے کی بات کی گئی ہے۔
خط کے ذریعے وزیرِاعظم عمران خان نے دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.