بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم نے بزدار اور چیف سیکریٹری کو کیوں بلایا؟

وزیرِ اعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار اور چیف سیکریٹری کو اسلام آباد بلا لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور چیف سیکریٹری سے ملاقات میں پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کا جائزہ لیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کشمیر کے حقیقی وکیل ہیں، انہوں نے مسئلہ کشمیر پر جرأت مندانہ مؤقف اپنایا ہے۔

پنجاب میں پارٹی کو مستحکم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کا معاملہ بھی زیرِ بحث آئے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پنجاب میں سیاسی رہنماؤں اور بیورکریسی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کو بیورو کریسی سے متعلق متعلقہ اداروں نے رپورٹس بھی فراہم کی ہیں۔

وزیرِ اعظم کو پنجاب میں اعلیٰ افسران سے متعلق مبینہ کرپشن کی رپورٹس بھی موصول ہوئی ہیں۔

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار…

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پنجاب بیورو کریسی سے متعلق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اہم ہدایات دیں گے۔

ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بیورو کریسی سے متعلق اہم فیصلے کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.