بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جسٹس فائز عیسیٰ کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آ گیا

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے۔

کورونا وائرس کا شکار سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت ناساز ہو گئی، ڈاکٹرز نے ان کا 2 بار معائنہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز کی ٹیم نے معائنے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ بھی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئی ہیں۔

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے سینئر جج…

سرینا عیسیٰ نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگٹیو آنے پر قرنطینہ ختم کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ 2 ہفتے قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.