بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم عمران خان کا چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیرِ اعظم عمران خان اور چین کے وزیرِاعظم لی کی چیانگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلی فون پر رابطے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے داسو کے قریب پیش آنے والے افسوس ناک واقعے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان ازبکستان میں جنوب اور وسط ایشیائی ملکوں کی کانفرنس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر تاشقند پہنچ گئے۔

اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان نے چینی وزیرِ اعظم لی کی چیانگ سے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

ازبکستان کے دورے پر جانے والے وزیرِ اعظم عمران خان نے ازبک دارالحکومت تاشقند میں پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔

وزیرِ اعظم کا مزید کہنا ہے کہ چین اور پاکستان آہنی دوستی کے بندھن میں بندھے ہیں۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دشمن قوتوں کو برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.