بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حسن علی کی ننھی پری کی نئی تصویر وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے اپنی ننھی شہزادی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔

حسن علی اکثر اوقات اپنی بیٹی اور اہلیہ کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے ۔

حسن علی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی، حسن علی نے اپنی بیٹی ’حیلینا حسن علی‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں اپنی کُل دنیا قرار دیا ہے اور ساتھ میں دل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ  میں فاسٹ بالر حسن علی آج سیریز کا پہلا میچ نہیں کھیلیں گے، وہ بائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کر رہے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، فاسٹ بولر حسن علی آج سیریز کا پہلا میچ نہیں کھیلیں گے ، وہ بائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق فاسٹ بالر حسن علی بائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کرنے کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

حسن علی کو احتیاطاً 16 جولائی کو ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں شیڈول میچ میں آرام تجویز کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.