بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کچھ علاقوں کی بجلی اب بھی بند ہے

کراچی میں بارش رُکنے کے بعد کچھ علاقوں میں اب بھی بجلی کی بندش جاری ہے۔

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں گزشتہ 13 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ ملیر اور قائد آباد میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

کورنگی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کا عملہ متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔

محکمۂ موسمیات نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج پھر بارش کی پیش گوئی کر دی۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج پھر بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ایک کے بعد ایک تھنڈر سیلز بن رہے ہیں، شہرِ قائد کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.