بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مشکل صورتحال سے نکل آئے ہیں، عثمان بزدار

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی درست پالیسیوں سے پاکستان معاشی طور پر ٹیک آف کر چکا، مشکل صورت حال سے نکل آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت مضبوط ہورہی ہے،کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے، سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معیشت زوال پذیر رہی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم اورانکی ٹیم نےمعیشت کودرست کرنے کیلئے ٹھوس اقداما ت کیے ہیں، عوامی خدمت کا شروع ہونے والا سفر رکے گا نہیں، چلتا رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.