بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ

صوبہ پنجاب میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور اس ضمن میں پنجاب بھر کی مویشی منڈیوں میں 118 موبائل ویکسینیشن کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔

سیکریٹری صحت کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 7 ہزار 128 شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی جبکہ پنجاب میں اب تک 1 کروڑ 15 لاکھ 73ہزار 307 شہریوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

سیکریٹری ہیلتھ نے بتایا کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 364 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز پنجاب میں کورونا سے 4 اور لاہور میں ایک موت ہوئی۔

اس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی کل تعداد 10,856 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17,412 ٹیسٹ کئے گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے اوپر چلی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں161، راولپنڈی 94، ملتان 22، فیصل آباد 11 اور بہاولپور میں 10 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سارہ اسلم نے بتایا کہ پنجاب کے تمام شہروں میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 2.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.4، راولپنڈی 5.4، فیصل آباد1.7، بہاولپور 3 اور ملتان میں 4 فیصد رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.