بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم عمران خان ایک روز کے دورے پر گوادر پہنچ گئے

وزیرِ اعظم عمران خان ایک روز کے دورے پر گوادر پہنچ گئے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے وزیر اعظم گوادر فری زون فیز 2 کاسنگ بنیادرکھیں گے، پانچ فیکٹریوں ، ایکسپو سینٹر اور ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک کا افتتاح کریں گے۔

معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج گوادر پورٹ پر جاری سی پیک اور دیگر منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیں گے، نئے پراجیکٹس کا افتتاح کریں گے۔ 8 ممالک کے سفراء ہمرا ہوں گے۔

وزیراعظم گوادر میں 6 ماہ میں مکمل ہونے والے 5 اسٹار ہوٹل کا دورہ بھی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.