بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سی پیک حاسدوں، دشمنوں کی سازش کے نشانے پر ہے، عاصم باجوہ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک حاسدوں اور دشمنوں کی سازش کے نشانے پر ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ 13 سال گوادر فری پورٹ پالیسی کا اجراء نہ ہوسکا، 2200 ایکڑ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کردی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خود سی پیک کی سرپرستی کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں فری زون فیز 2 کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

عاصم باجوہ نے کہا کہ پانچ فیکٹریوں، ایکسپو سینٹر اور ایگری کلچرل انڈسٹریل پارک کا افتتاح بھی کیا۔ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.