بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلے کیلئے ووٹ مانگنے کی میری آڈیو درست ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں ووٹ مانگنے سے متعلق میری آڈیو درست ہے، بلے کےلیے کشمیر جاکر بھی ووٹ مانگنا پڑا تو تیار ہوں۔

شیخ رشید نے مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری کی جانب سے ووٹ مانگنے کی جاری کردہ آڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آڈیو درست ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری نے وزیر…

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیر جاکر بھی بلے کے لیے ووٹ مانگنے کو تیار ہوں۔

اس سے قبل طلال چوہدری نے ٹوئٹر پر ایک آڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ شیخ رشید 25 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

آڈیو کی گفتگو میں اہم بات یہ تھی کہ شیخ رشید کے ساتھ دوسری جانب کال پر موجود شخص کا کہنا تھا کہ وہ شیر کو ہی ووٹ دے گا۔

ووٹ مانگنے کی آڈیو شیئر کرتے ہوئے لیگی رہنما طلال چوہدری نے لکھا کہ ’یہ شیخ رشید ہی کہتا تھا نوازشریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.