جمعرات 28؍ربیع الثانی 1444ھ 24؍نومبر 2022ء

وزیرِ اعظم سے CJCSC جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل ندیم رضا کی دفاعِ وطن کو مزید مضبوط بنانے اور آرمی کے لیے خدمات کو سراہا۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف کی نے جنرل ندیم رضا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان کے لیے آپ کی خدمات پر فخر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ باوقار اور باصلاحیت افسر نے بطور سی جے سی ایس سی شاندار خدمات انجام دیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل ندیم رضا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں کے حوالے سے سمری صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو بطور آرمی چیف تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔

اس حوالے سے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو سمری ارسال کر دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.