جمعرات 28؍ربیع الثانی 1444ھ 24؍نومبر 2022ء

حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کر لیا

وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کر لیا۔

ذرائع کے مطابق آرمی ایکٹ کے تحت کسی آفیسر کو ری ٹین کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قوائد کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کر نے کی سمری وفاقی کابینہ کو دکھائی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کرنے کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ دفاع نے پہلے ہی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ریٹائرمنٹ کی اجازت نہیں دی تھی۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں کے حوالے سے سمری صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قانون کے مطابق میجر اور اس سے اوپر کے رینک کے آفیسر ریٹائرمنٹ کے لیے وزارتِ دفاع سے اجازت لیتے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارتِ دفاع کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کرنے کی سمری تیارکی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.