جمعرات 28؍ربیع الثانی 1444ھ 24؍نومبر 2022ء

پاکستان میڈیکل کمیشن کے صدر کے وفاقی وزیر سے اختلافات

پاکستان میڈیکل کمیشن( پی ایم سی) کے صدر ڈاکٹر نوشاد شیخ کے وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل سے اختلافات پیدا ہوگئے۔

پی ایم سی کے دفتر کے عملے کے ایک افسر کے مطابق اختلافات کے بعد سے ڈاکٹر نوشاد شیخ نے دفتر جانا چھوڑ دیا ہے، وہ 22 نومبر کو خدا حافظ کہہ کر گئے تھے کہ اب میں دفتر نہیں آؤں گا۔ 

قریبی ذرائع کے مطابق مکمل اختیارات نہ ملنے پر ڈاکٹر نوشاد خوش نہیں تھے جب کہ میڈیکل ٹیسٹ جامعات سے کرانے پر معاملہ اور خراب ہوگیا تھا کیونکہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ کے سب سے زیادہ بچے ٹیسٹ میں فیل ہوئے تھے جن کی تعداد 20 ہزار سے زیادہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ میں پنجاب سے صرف 7 ہزار بچے فیل ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.