جمعرات 28؍ربیع الثانی 1444ھ 24؍نومبر 2022ء

آرمی چیف کی تعیناتی، عارف علوی عمران خان سے ملاقات کے بعد روانہ ہو گئے

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد زمان پارک لاہور سے روانہ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی آج شام ہی لاہور سے واپس اسلام آباد پہنچیں گے، صدر عارف علوی کا سیکیورٹی پروٹوکول جاری کر دیا گیا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں کے حوالے سے سمری صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو بطور آرمی چیف تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔

اس حوالے سے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو سمری ارسال کر دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.