جمعرات 28؍ربیع الثانی 1444ھ 24؍نومبر 2022ء

ارشد شریف قتل، تحقیقاتی کمیٹی نے تسنیم حیدر کو طلب کر لیا

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقاتی کمیٹی نے تسنیم حیدر کو طلب کر لیا۔

طلبی کے لیے تسنیم حیدر کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

خط تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ محمد اطہروحید نے لکھا ہے۔

تسنیم حیدر کو 29 نومبر کو صبح 11 بجے اسلام آباد میں واقع ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹر بلایا گیا ہے۔

ذرائع پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر شاہ قتل کیس کی تفتیش کے دوران ملزم نامزد ہوا۔

تسنیم حیدر کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ تسنیم حیدر نے جو بیانات دیے ہیں ان کی تفصیلات دیں۔

واضح رہے کہ تسنیم حیدر نامی شخص نے لندن میں پریس کانفرنس کے دوران خود کو مسلم لیگ ن کا سابق ترجمان ظاہر کرتے ہوئے صحافی ارشد شریف کے قتل اور عمران خان پر حملے کی سازش کا الزام سابق وزیرِ اعظم، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پر عائد کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.