ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

روس سے تیل درآمد کرنے کا معاملہ، ٹیم ماسکو بھیجنے کیلئے تیار ہیں، وزیر مملکت پیٹرولیم

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر سے ملاقات میں تیل کی پاکستان درآمد کا معاملہ اٹھایا تھا، ماسکو ٹیم بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ اس وقت روس سے کسی بھی مقدار میں تیل نہیں خریدا جا رہا، رعایتی نرخوں پر ایل این جی کی درآمد پر بات کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس نے موجودہ حکومت سے حالیہ بات چیت میں ازخود گیس فراہمی کی پیشکش نہیں کی۔

مصدق ملک نے کہا کہ اب تک پاکستان کو کسی ملک نے رعایتی نرخوں پر تیل فراہم نہیں کیا، سعودی عرب سے اُدھار پر خام تیل خریدا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.