ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

عمران خان کی زخمی ٹانگ کو سہارا دینے کیلئے بریسز لگا دیے گئے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زخمی ٹانگ کو سہارا دینے کے لیے بریسز لگا دیے گئے، عمران خان کی صحت بہتر ہے وہ بریسز لگنے سے مزید بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹانگ پر بریسز لگانے کے لیے ڈاکٹرز نے گزشتہ روز عمران خان کی ٹانگ کا سائز لیا تھا۔

ڈاکٹرز کی ٹیم بریسز تیار کرکے زمان پارک لائی اور عمران خان کی ٹانگ پر لگا دیے۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ٹانگ کا پلاسٹر گزشتہ روز اتار دیا گیا تھا اور اب اس پر بریسز بھی لگا دیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.