ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

ایف آئی اے انکوائری کمیٹی نے ارشد شریف پر مقدمات کے مدعی طلب کرلیے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی انکوائری کمیٹی نے کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف پر مقدمات کے مدعیوں کو طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے اس سے متعلق بلوچستان، سندھ، پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقدمات کے مدعی کمیٹی کے سامنے حاضری یقینی بنائیں۔

قانونی ٹیم نے کہا کہ بعض میڈیا کی جھوٹ اور سازشی تھیوریوں پر مشتمل کوریج قابل مذمت ہے، دونوں بھائی وقار اور خرم سرکاری رپورٹ کے اجرا کے بعد بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ارشد شریف کے خلاف سندھ، اسلام آباد اور بلوچستان میں مقدمات ہیں۔

واضح رہے کہ 20 اگست کو نیروبی پہنچنے والے ارشد شریف کو 23 اکتوبر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

کینیا پولیس کی جانب سے ارشد شریف کی موت کو شناخت کی غلطی قرار دے کر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران پر مشتمل ٹیم صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے 28 اکتوبر کو کینیا گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.