جمعرات 28؍ربیع الثانی 1444ھ 24؍نومبر 2022ء

شکر ہے آرمی چیف کا عمل مکمل ہوگیا، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آرمی چیف کی نامزدگی کے حوالے سے کہا کہ شکر ہے آرمی چیف کا عمل مکمل ہوگیا، میرے خیال میں یہ معاملہ ختم ہوجانا چاہیے، جو سینئر ہے اس کو خود موقع ملنا چاہیے، فوج ہماری طاقت ہے۔

ایک تقریب سے خطاب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کو انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں شامل نا کرنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں موقع ملنا چاہیے تھا، انہیں اسکواڈ میں شامل کرنا چاہئے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ کوئی کام اکیلے نہیں ہوتا ایک دوسرے کی سپورٹ سے ہی منزل تک پہنچا جاسکتا ہے۔ کے پی، سندھ، بلوچستان کے 500 متاثرین کو رہنے کی چھت فراہم کررہے ہیں۔ دوسروں کی امداد سے دلی اطمنان ملتا ہے۔

انہوں نے قومی ٹیم سے متعلق کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ورلڈ کپ میں شاہین مکمل فٹ نہیں تھے، اس کی انجری نئی ہے، پرانی انجری نہیں۔ وہ کیچ لیتے ہوئے گرے جس کی وجہ سے انجری ہوئی۔

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو اپنی پینچ اسٹرنتھ مضبوط بنانا ہوگی، ریڈ بال اور وائٹ بال کی الگ الگ ٹیم بنانا مشکل ہے۔

خطاب کے دوران اسٹار آل راؤنڈر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ اے ٹیم بھی بنائی جانی چاہیے، بینچ اسٹرنتھ ہوگی تو سب کو پرفارم کرنا ہوگا۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ شاہین یا بابر نہیں ہیں تو کون ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 92 کا ورلڈکپ بھی ہم اسی طرح جیتے تھے۔ جو غلطیاں کی وہ کوچز کو معلوم ہے

فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ ٹیم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں میری پسندیدہ ٹیم جرمنی ہے ، انگلینڈ کی ٹیم بھی پسند ہے۔ اپ سیٹ ہونے سے فیفا ورلڈکپ میں جان پڑ گئی ہے۔

انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ڈومیسٹک اور انڈر 19 ٹیمیں مضبوط کرنی ہونگی ، پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان جونیئر لیگ ( پی جے ایل) کا شاندار ایونٹ کروایا۔ بلوچستان میں بھی اکیڈمی بنانا چاہتا ہوں یہاں بہت ٹیلنٹ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.