جمعرات 28؍ربیع الثانی 1444ھ 24؍نومبر 2022ء

متحدہ عرب امارات نے پاسپورٹ کے نئے قوانین متعارف کروا دیئے

متحدہ عرب امارات نے مسافروں کے لیے پاسپورٹ کے نئے قوانین متعارف کرا دیئے گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے نئے قوانین کے مطابق ایک نام پر مشتمل مسافروں پر پابندی عائد کردی ہے۔ مسافروں کے پاسپورٹ پر فرسٹ نیم اور سر نیم دونوں موجود ہونے چاہیئے۔

اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات جانے والی ایئر لائنز نے بھی مسافروں کو اس پابندی سے آگاہ بھی کردیا ہے۔

پاسپورٹ پر ایک نام کے ساتھ سفر کرنے والے فوری طور پر مسافروں کو متحدہ عرب امارات کی حکومت ان باؤنڈ اور آؤٹ باؤنڈ پروازوں کے لیے قبول نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ یہ اقدام اس نئے اصول سے پہلے جاری کیے گئے ویزوں پر بھی لاگو ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.