جمعرات 28؍ربیع الثانی 1444ھ 24؍نومبر 2022ء

عمران خان کی ٹانگ پر لگا پلاسٹر اتار دیا گیا

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی ٹانگ پر لگا پلاسٹراتار دیا گیا، ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت بھی دے دی۔ 

عمران خان کا چیک اَپ کرنے کے لیے شوکت خانم اسپتال کی ٹیم زمان پارک آئی، ڈاکٹر الیاس اور ڈاکٹر خالد نیازی نے ٹانگ پر لگا پلاسٹر کھول کر زخموں کاجائزہ لیا۔

ڈاکٹر خالد نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھٹنے سے اوپر والے زخم تقریباً ٹھیک ہیں جبکہ گھٹنے سے نیچےکے زخم ٹھیک ہونے میں مزید ایک ہفتہ لگے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان اب اپنی ٹانگ دھو سکتے ہیں اور ہلکا وزن ڈال بھی سکتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اگر چاہیں تو اب سفر بھی کرسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.