جمعرات 28؍ربیع الثانی 1444ھ 24؍نومبر 2022ء

کوشش ہوگی پاکستان اور فرانس کے تعلقات میں بہتری لائی جائے، عاصم افتخار

فرانس میں پاکستان کے نئے سفیر عاصم افتخار نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری لائیں۔

پیرس میں پاکستانی سفارت خانہ میں پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ رہنماؤں اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے شرکا کو یقین دلایا کہ سفارت خانہ پاکستان فرانس آپ کے ساتھ ہر ممکن حد تک مکمل تعاون کرے گا۔

اس موقع پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشد علی کمبوہ نے فرانس سے میت پاکستان بھجوانے میں مشکلات اور اخراجات پر نکتہ اٹھایا۔

ایک نوجوان نے سفیر پاکستان کی توجہ پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس کی فرانس میں تبدیلی کے مسائل کی طرف دلاتے ہوئے کہا آپ اس سلسلے میں فرانس حکومت سے بات کریں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر سردار ظہور اقبال نے بھی اہم نکات کے ساتھ ساتھ پاکستان اور فرانس کے درمیان تجارت کے فروغ پر زور دیا۔

کشمیری کیمونٹی کے نعیم چوہدری اور زاہداقبال ہاشمی کی طرف سے کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر اور وہاں بھارتی مظالم کے خلاف اٹھائی جانے والی آواز میں ہماری معاونت کریں۔

 بعد ازاں سفیر پاکستان نے جنگ اور جیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضروری سمجھا کہ یہاں مقیم پاکستانی کیمونٹی سے ملاقات ہو جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.