جمعرات 28؍ربیع الثانی 1444ھ 24؍نومبر 2022ء

ایم ڈی کیٹ امتحان کی دوبارہ جانچ پڑتال کیلئے 5 دن مختص

پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے ایم ڈی کیٹ امتحان کی دوبارہ جانچ پڑتال کے لیے 5 دن مختص کر دیے۔

پی ایم سی کا کہنا ہے کہ ‎ایم ڈی کیٹ امتحان 2022 کی دوبارہ جانچ پڑتال 23 سے27 نومبر تک ہو گی۔

پاکستان میڈیکل کمیشن نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کا امتحان منعقد کرنے والی یونیورسٹیاں 5 دن کھلی رہیں گی، طلبا دوبارہ چیکنگ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

پاکستان میڈیکل کمیشن( پی ایم سی) نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کردئیے ہیں۔

پی ایم سی کا کہنا ہے کہ امتحان کے نتیجے میں غلطی یا کوتاہی کی صورت میں درخواست دی جا سکتی ہے، طلبا سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ یونیورسٹی سے رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ میڈیکل جامعات جن کے پاس وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ کا تجربہ نہیں تھا ٹیسٹنگ ادارے سے ٹیسٹ کرانا چاہتی تھیں لیکن پی ایم سی نے انہیں ٹیسٹنگ اداروں سے ٹیسٹ کرانے سے روک کر خود ٹیسٹ کرانے کا کہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.