جمعرات 28؍ربیع الثانی 1444ھ 24؍نومبر 2022ء

آرمی چیف کی تعیناتی میں تحریک انصاف کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی میں  کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

صحافی نے شبلی فراز سے سوال پوچھا کہ کیا صدر مملکت کی جانب سے آرمی چیف سمری میں رکاوٹ ڈالی جاسکتی ہے؟

شبلی فراز نے صحافی کے سوال پر جواب دیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں تحریک انصاف کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جو بھی تعیناتی کا عمل ہے وہ آئین و قانون کے مطابق ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ قانون کو مطلوب شخص کے ساتھ اگر وزیراعظم مشورہ کرسکتا ہے تو صدر پھر پی ٹی آئی کے نامزد کردہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر تو یوں پورے پاکستان کے ہیں لیکن عمران خان کے ساتھ مشورہ کرنا ان کا حق ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ صدر مملکت کو عمران خان سے تعیناتی پر مشورہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.