وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب میں تاخیر پر ہائی کورٹ آزاد کشمیر میں رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی۔
رٹ پٹیشن وکلاء راجہ ذوالقرنین، عابد خان، وقار فاروق عباسی اور علی عبداللّٰہ نے دائر کی ہے۔
رٹ پٹیشن آئین کے آرٹیکل17 کے تحت دائر کی گئی ہے۔
پٹیشن کے متن کے مطابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب میں مسلسل تاخیر کی جا رہی ہے، قواعد کے مطابق وزیرِ اعظم کا عہدہ خالی ہو جائے تو فوری انتخاب کرانا ہوتا ہے، فوری طور پر وزیرِ اعظم کے انتخاب کے لیے احکامات دیے جائیں۔
رٹ پٹیشن میں اسپیکر اسمبلی، سیکریٹری اسمبلی اور آزاد کشمیر حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ صدر، وزیرِ اعظم سیکرٹریٹ اور تمام سیاسی جماعتوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
Comments are closed.