وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 9 ماہ کی بچی کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اس قسم کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کی ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے 9 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی ماں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
Comments are closed.