وزیراعظم کی زیرصدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موجودہ مارکیٹ کمیٹیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں پرائس لسٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ ہوا۔
اجلاس میں شوگر ملوں میں کیمروں کی تنصیب کا عمل تیز کرنے اور ایف بی آرکی جانب سے صوبائی حکومتوں کو چینی کی مد میں وصول شدہ سیلز ٹیکس کی تفصیلات فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
Comments are closed.