وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے وزراء کی اضافی سیکیورٹی اور اسلام آباد ٹریفک حادثے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔
ذرائع کے مطابق دوران اجلاس وزیراعظم نے وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے بیٹے کی وجہ سے ہوئے ٹریفک حادثے کا نوٹس لیا اور کہا کہ وزراء اور دیگر پولیس کے اسکواڈ لے کر گھومتے ہیں، بتایا جائے کس کس کے پاس کتنی سیکیورٹی ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 28 جنوری کے اجلاس اور کابینہ کمیٹی برائے قانونی مقدمات کے 21 جنوری کے فیصلوں کی توثیق کردی۔
اجلاس میں متبادل تنازعاتی حل ایکٹ کے تحت غیر جانبدارانہ پینل کی تعیناتی، وزیراعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت بسوں کی آپریشنل پالیسی کی منظوریاں دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں لاپتہ افراد سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارتی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں اے ایچ ایس انٹرنیشنل ایئرلائن کے لائسنس کی تجدید نو اور تاریخی یادگاروں کو محفوظ بنانے کے لیے بھارت سے مخصوص پتھر منگوانے کے معاملات موخر کردیے گئے۔
Comments are closed.