وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد 2 سے 3 مراحل میں سعودی عرب پہنچے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 روز بعد سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
پاکستان کا پہلا حکومتی وفد اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوچکا ہے، وفد میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ملک امین اسلم شامل ہیں۔
پہلے وفد میں قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین امجد خان نیازی بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کا پہلا سرکاری وفد آج رات سعودی عرب پہنچ جائے گا۔
وفد کی سعودی عرب میں بلین ٹری سونامی منصوبے سے متعلق کل اہم ملاقاتیں ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق سرکاری وفد وزیراعظم کی سعودی عرب آمد سے قبل ضروری امور نمٹائے گا۔
Comments are closed.